جنوبی پنجاب کے تین شہروں میں 2400 میگاواٹ شمسی توانائی حاصل کرنیکا منصوبہ ، 2553 ایکڑ اراضی حاصل کرلی گئی

اتوار 17 مارچ 2024 15:25

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2024ء) جنوبی پنجاب کے تین شہروں میں 2400 میگاواٹ شمسی توانائی حاصل کرنے کے منصوبے ، این ٹی ڈی سی نے 2553 ایکڑ اراضی حاصل کرلی ۔تفصیلات کے مطابق 600 میگاواٹ سولر پاور پروجیکٹ، این ٹی ڈی سی نے 2553 ایکڑ اراضی حاصل کرلی لیہ ، مظفرگڑھ اور جھنگ میں پراجیکٹ لگائے جائیں گے۔ ساؤتھ پنجاب نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے مظفر گڑھ میں 600 میگاواٹ سولر پاور پروجیکٹ لگانے کیلئے 2553 ایکڑ اراضی حاصل کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق 600میگاواٹ کا سولر پاورمنصوبہ مظفر گڑھ کے تحصیل چوک سرور شہید میں لگایا جائے گا ۔ترجمان این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے مہنگی بجلی پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔ترجمان نے بتایاکہ اسی طرح کے دو مزید منصوبوں کیلئے لیہ اورجھنگ میں بھی اراضی حاصل کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق لیہ میں 1200 اور جھنگ میں 600 میگاواٹ کا سولرپروجیکٹ لگایا جائیگا۔ ان تین منصوبوں سے 2400 میگاواٹ شمسی توانائی حاصل ہو گی۔جس سے ملک میں توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی -

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں