ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کا آر پی او ڈیرہ غازی خان کے ہمراہ روجھان کچہ کا دورہ

بدھ 13 مارچ 2024 14:46

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2024ء) ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان کا آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کے ہمراہ روجھان کچہ کا دورہ۔کچے میں امن وامان کی صورت حال، سکیورٹی کے اقدامات، پولیس کی حکمت عملی اور مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا.کچہ ایریا میں قائم پولیس پکٹوں کے وزٹ۔

(جاری ہے)

تعینات نفری، مورچوں، اسلحہ ایمونیشن، وہیکلز کا معائنہ کیا گیا۔فرنٹ لائن پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی مشکل حالات میں فرائض کی انجام دہی پر خراج تحسین پیش کیا کچہ میں جرائم پیشہ افراد اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن مزید تیز کرنے کا حکم دیا۔ کچہ میں پولیس کو تمام وسائل فراہم کرنیاور تعینات ملازمین کی ویلفیئر کے لیے تمام تر اقدامات کرنے کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں