راجن پور،گندم خریداری بحران ،کسان بورڈ کا 25 اپریل احتجاجی مظاہرے کا اعلان

بدھ 24 اپریل 2024 17:49

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) گندم خریداری بحران ،کسان بورڈ نے 25 اپریل احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا اس سلسلے راجن پور میں کسان بورڈ نے میٹنگ کا انعقاد کیاگیامیٹنگ میں صدر کسان بورڈ ضلع راجن پور خواجہ محسن ریاض کی خصوصی شرکت۔تحصیل صدر کسان بورڈ جلب خان گبول سمیت دیگر ذمہ داران کی بھی شرکت ۔میٹنگ میں ضلعی صدر نے شرکائ کو احتجاج کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

اور بتایا گیا کہ25اپریل بروز جمعرات کو درج ذیل مطالبات کے ساتھ احتجاج کیا جائے گا۔کہ حکومت پنجاب فوری طور پر فوڈ سینٹرز کو گندم خریداری کے احکامات جاری کرے ۔تاکہ کسان سرمایہ دار مافیا کے ہاتھوں لٹنے کی بجائے حکومت کو اپنی گندم سرکاری ریٹ پر فروخت کر سکے ۔

(جاری ہے)

گندم خریداری کا ٹارگٹ انتہائی کم ھے فی الفور ٹارگٹ میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

کسان بورڈ کے مطابق کسانوں کے اخراجات کے حساب سے گندم کا ریٹ 3900 روپے انتہائی کم ھے لہذا قیمت خرید میں بھی کسانوں کی مشاورت سے اضافہ کیا جائے ۔جبکہ باردانہ کی سیکیورٹی بصورت کال ڈیپازٹ جیوٹ بوری 525 بہت زیادہ ہیں اسے کم کر کے 200 روپے کیا جائے اور پی پی تھیلے کا سیکیورٹی ریٹ 138 کہ بجائے 50 روپے سے اوپر نا ھو ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ڈیلیوری چارجرز 30روپے فی 100 کلو گرام بہت کم ھے ، کم ازکم 100 روپے فی 100 کلو گرام کیا جائے ۔

اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ پرکیورمنٹ سنٹرز پر سیاسی نمائیندوں کی بجائے قانون کے مطابق رجسٹرڈ اور متحرک کسان تنظیموں کے نمائندوں کو کمیٹی ممبر بنایا جائے ۔علاوہ ازیں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راجن پور میں بھی مکمل ہڑتال کی گئی چوہدری محمد یوسف ایڈووکیٹ ہائیکورٹ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راجن پور نے اپنے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ ضلع راجن پور ایک زرعی علاقہ ہے محکمہ فوڈ راجن پور کی غفلت اور لاپرواہی سیکسانوں کو باردانہ جوکہ پالیسی کے مطابق 19 اپریل سے ملنا تھا لیکن اب تک نہ ملا ہے اور 22 اپریل سے گندم خرید کرنی تھی جوکہ تاحال شروع نہ ہوسکی ہے اسکے برعکس کسان اپنی گندم سرکاری ریٹ کی بجائے آڑھتیوں کو کم ریٹ پر فروخت کرنے پر مجبور ہیں تو اس سلسلہ ڈسٹرکٹ بار اپنے کسان بھائیوں سے ہمدردی کااظہار کرتے ہوئیمحکمہ فوڈ راجن پور کے خلاف گزشتہ روز بروز بدھ کو مکمل دن احتجاجاً ہڑتال کی گء اور وکلائ صاحبان عدالتوں میں پیش نہ ہوئے -

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں