سٹی میئر اسد علی خان بلوچ کا میونسپل کارپوریشن ساہیوال کے سٹوروں اور فلٹریشن پلانٹس کا دورہ

فلٹریشن پلانٹس پر فلٹروں کوتبدیل کرنے کا حکم دیا اور صفائی ستھرائی کی ہدایات

بدھ 22 فروری 2017 19:22

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) سٹی میئر اسد علی خان بلوچ نے میونسپل کارپوریشن ساہیوال کے سٹوروں اور فلٹریشن پلانٹس کااچانک دورہ کیا اور تمام فلٹریشن پلانٹس پر فلٹروں کوتبدیل کرنے کا حکم دیا اور صفائی ستھرائی کی سختی سے ہدایت کی- اس موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ساہیوال کارپوریشن کو 80لاکھ روپے کی خطیر رقم فراہم کر دی گئی ہے اور شہر میں دن بہ دن صفائی کے حوالہ سے بہتری آرہی ہی- انہوں نے ٹینکی والہ چوک کے فلٹریشن پلانٹ کے اردگرد ٹف ٹائل لگانے کے احکامات بھی صادر فرمائی-انہوں نے مزید بتایا کہ صوبائی وزیر ملک ندیم کامران کی سربراہی میںگزشتہ روز کارپوریشن ہال میں اجلاس منعقد ہوا جس میں MNAپیر عمران شاہ چیئرمین چوہدری عامر عزیز ، چوہدری سفیان اکرم، طاہر حبیب ، چوہدری ندیم ، چوہدری ظفر اشرف، اور دیگر ممبران نے شرکت کی اور بلا امتیاز ہر یونین کونسل میں ترقیاتی کاموں کے لئے 45،45لاکھ روپے کے فنڈ جاری کرنے کے لئے کہا جب کہ خصوصی سیٹوں پر بھی کامیاب ہونے والے امید واروں کو فنڈز جاری کئے -ساہیوال شہر بھرکی تمام یونین کونسلز میںسیوریج کا کام شروع کردیا گیا ہے -انہوں نے مزید بتایا کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر افسران سے رپوٹس طلب کی جاتی ہیں تاکہ شہر میں بہتری لائی جا سکی-انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے لئے تمام وسائل کو بروئے کارلایا جا رہا ہے اورشہریوں کا بھی فرض بنتا ہے صفائی ستھرائی میں کارپوریشن عملے کا ساتھ دیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں