پی پی ایچ آئی کے زیر اہتمام ضلع سانگھڑ میں 19 ہسپتال 24 گھنٹے سروس دینے لگے

منگل 14 فروری 2017 22:52

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2017ء) پی پی ایچ آئی کے زیر اہتمام ضلع سانگھڑ میں 19 ہسپتال 24 گھنٹے سروس دے رہے ہیں 10 ہزار حاملہ خواتین میں سے ہر سال ایک سو چار حاملہ عورتیں فوت ہوجاتی ہیں ،بیسک ہیلتھ یونٹ گجری میں ماں اور بچے کے علاج اور ڈیلیوری کے لیے 24 گھنٹے سروس فراہم کی جارہی ہیں ، ان خیالات کا اظہارپی پی ایچ آئی کے ڈی ایم لطف علی میمن نے بنیادی صحت مرکز گجری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر یوسی گجری چیئرمین نعمان خان خٹک ، وائیس چیئرمین اللہ ورایو منگوانو، ڈسٹرکٹ کائونسلر بسم اللہ دین ، محمدجلیل خان ، کائونسلر خمیسو بھیل، نصر اللہ خٹک ودیگر نے مسائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کُتے اور سانپ کے کاٹے کی ویکسین فراہم کی جائے ، لیڈی ڈاکٹر فراہم کی جائے ، اور ہسپتال کو 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے تاکہ علاقہ مکیینوں کو علاج معالجے کی سہولت باآسانی مل سکے ،ڈی ایم لطف علی میمن نے ہسپتال میں لیبارٹری قائم کرنے ،ویکسین مہیا کرنے ، اور لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی پی ایچ آئی کا مقصد عوام کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مانیٹرنگ آفیسر گدا حسین چاچڑ ، ڈاکٹر طالب خٹک ودیگر بھی موجود تھے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں