پیپلز پارٹی کے امیدوار فضل اللہ پیچوہو کی ووٹرز کا پانی بند کرنے کی دھمکی

ووٹرز 8فروری کو ووٹ دینے نکلیں، 12بجے تک ووٹر نہیں نکلے تو جام صاحب نہر بند کردیں گے،جلے سے خطاب

جمعہ 26 جنوری 2024 23:10

پیپلز پارٹی کے امیدوار فضل اللہ پیچوہو کی ووٹرز کا پانی بند کرنے کی دھمکی
سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار فضل اللہ پیچوہو نے ووٹ نہ دینے پر ووٹرز کا پانی بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

سانگھڑ میں فضل اللہ پیچوہو نے پرتم آباد میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 40میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹرز 8فروری کو 12بجے پی پی امیدواروں کو ووٹ دینے نکلیں، 12بجے تک ووٹر نہیں نکلے تو جام صاحب نہر بند کردیں گے۔فضل اللہ پیچوہو نے دھمکی دی کہ جام صاحب نہر بند ہوگی تو ووٹ نہ دینے والوں کا پانی بھی بند ہوگا۔انہوں نے ووٹرز سے کہاکہ امیدوار کی شکل پسند نہیں تو ووٹ تیر کو دے کر بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائیں۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں