شکار پور ،ْپولیس نے کم سن بچوں کی شادی کی کوشش ناکام بنا دی ،ْ والدین گرفتار ،ْمقدمہ درج

بدھ 18 جنوری 2017 14:34

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) شکار پور کے نواح میں پولیس نے کم عمر بچوں کی شادی کی کوشش ناکام بنادی اور والدین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شکار پور کے گائوں قمر دین میں پولیس نے موقع پر پہنچ کر8سالہ اللہ ڈنو کا نکاح 12سالہ علیمہ اور ان کے وٹے سٹے میں 2سالہ عبدااللہ کا نکاح 4ماہ کی دعا سے کرانی کی کوشش ناکام بنا دی اس دوران بچوں کے والدین کو گرفتار کر لیا گیا ،ْ نکاح خواں اور مہمان فرار ہو گئے پولیس حکام نے بتایا کہ گائوں قمر دین میں کارروائی کی تو وہاں پر چار بچوں کی شادی کی تقریب جاری تھی جسے ناکام بنا دیا گیا اور نکاح خواں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں