دہشت گرد اپنی مذموم کاروائیوں کے ذریعے ہماری آواز نہیں دبا سکتے

پاک یو ایس المنائی نیٹ ورک کے صدر عاشق حسین کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب

منگل 14 فروری 2017 22:05

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء) پاک یو ایس المنائی نیٹ ورک کے صدر عاشق حسین نے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنی مذموم کاروائیوں کے ذریعے ہماری آواز نہیں دبا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

بلتستان یوتھ الائنس کے زیر اہتمام لاہور اور کراچی دہشتگردی واقعہ کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پورے ملک میں جہاں جائیں معصوم لوگوں ،فورس کے جوانوں اور میڈیا کے نمائندوں کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن نیشنل ایکشن پلان مکمل غیر فعال ہے ۔BYAکے صدر سید بشارت نے کہا کہ پاک فوج پورے ملک میں آپریشن کر کے ان درندوں کو پھانسی چڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا پر حملوں کی بھرپور مذمت کر تے ہیں اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کر تے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں