کھرمنگ میں شدید سردی ،دریائے سندھ جم گیا،لوگوں نے گزر گاہ ، نوجوانوں نے کھیل کا میدان بنا لیا

پیر 23 جنوری 2017 22:53

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) ضلع کھرمنگ میں شدید سردی ،دریائے سندھ جم گیا،لوگوں نے گزر گاہ جبکہ نوجوانوں نے کھیل کا میدان بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق بلتستان کے بالائی اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 22ڈگری نیچے گر گیا ہے ۔جس سے پورے علاقے میں نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

شدید سردی کی وجہ سے ضلع بھر کی آبشاریں ،ندی نالے ،جھیلیں اور دریائے سندھ متعدد مقامات پر جم چکا ہے اور جمے ہوئے دریا کو لوگوں نے تفریح کا ذریعہ بنا لیا ہے جہاں صبح سے شام تک نوجوان برف سے کھیلتے کودئیے رہتے ہیں جبکہ لوگوں نے جمے ہوئے دریا سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی گزر گاہ بنا لیا ہے اور دریا کے دوسری جانب سے گھاس پھوس اور مال مویشی چرانے لے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں