جنوبی وزیرستان،ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ، ایف سی کیآٹھ اہلکار شدید زخمی

پیر 23 جنوری 2017 18:53

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) جنوبی وزیرستان ٹانک روڈ پر منزئی کے مقام پر ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکے میں ایف سی کے آٹھ اہلکار شدید زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔زخمیوں کو ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک پہنچاد یا گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان ٹانک روڈ پرٹانک سے تقریباپچیس کلومیٹر شمال مغرب میں واقع منزئی کے علاقہ میں روڈ کے کنارے پر پہلے سے نصب ریموٹ کنٹرول بم ایف سی گاڑی قریب آتے ہی زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

جس کے نتیجے میں آٹھ ہلکار شدید زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والوں میں جاویدا قبال ،حیدر علی ،محمدد ،عمران ،اللہ نواز ،بسم اللہ،محمد طیب وغیر شامل ہیں۔زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک پہنچادیا گیا جن کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق دو اہلکار وں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ایف سی کی گاڑی ایف سی قلعہ منزئی سے نکل کر پشاور جارہی تھی کہ ایف سے قلعہ سے چند کلومیٹر دور منزئی کے پہاڑی علاقہ میں پہلے سے نصب روڈ کے کنارے ریموٹ کنٹرل بم کا دھماکہ ہوگیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ کے بعد پولیس کی بکتر بند گاڑی اور بھاری نفری منزئی پہنچ گئی ہے اور سکیورٹی فورسز اور پولیس نے منزئی اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں