اندرون سندھ اضلاع میں مقامی مارکیٹوںمیں مچھلی کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

جمعرات 19 جنوری 2017 20:20

سکھر۔ 19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) رواں موسم سرما کے دوران سکھر، خیرپور، شکارپور، جیکب آباد ، گھوٹکی سمیت اندرون شمالی سندھ کے دیگر اضلاع کی مقامی مارکیٹوں میں مچھلی کی فروخت میں گزشتہ چند سالوں کے مقابلے میں ایک ریکارڈ اضافہ ہو اہے، علاقہ میںگزشتہ دو ہفتوں کے دوران پڑنے والی سردی اور درجہ حرارت میں کمی کے باعث یہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، مچھلیوںکی مختلف اقسام تھیلہ، ڈمبرا، روہو،مہاشیر، مچھلی، سالمن، چاندی اور عام کارپ سمیت مختلف قسم کی مچھلیوں کی نسل کی فروخت بڑے پیمانے پر ہوئی ہے جس کااندازہ بالخصوص تلی ہوئی مچھلیوں اور تازہ کچی مچھلیوں کی فروخت کے پوائنٹس پر لگے رش سے ہگایاجا سکتا ہے ،مچھلی بازار سکھر کے صدر قربان علی میرانی نے اے پی پی کو بتایا ہے کہ موسمی خنکی اور بنیادی طور پر سستی قیمتوں کی وجہ گزشتہ برسوں کی نسبت امسال فروخت میںاضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

مذید براں مچھلیاں فروخت کرنے والوں کی ایک بڑی تعدادنے کشمور جیکب آباد شکار پور کے بجائے براہ راست سکھر میں خریدو فروخت کو ترجیح دی ہے خالد حسین جو سکھر مچھلی بازار میں ایک مچھلی کی دکان کے مالک ہیں انکاکہنا ہے کہ گزشتہ 16 سال س وہ کاروبار کر رہے ہیں تاہم اس برس موسم سرما میں مچھلی کاکاروبار عروج پر ہے لوگ موسم سرما کی وجہ سے سستے داموں مچھلیاں کھانے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔

اسی طرح کے خیالات کا اظہار بیراج رود سکھر کے مچھلی کے اسٹال ہولڈر نے کیا، ڈمبرو مچھلی کی خوردہ قیمت فی کلوگرام، Rs.300-400 درمیان رہی ہے ،طبی ماہر ڈاکٹر غلام حیدر رند کے مطابق، مچھلی کا استعمال طبی مسائل بالخصوص فالج کی روک تھام میں مفید ہے ، انکا کہنا ہے کہمچھلی کا استعمال بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے بھی مفید ہے کیونکہ اس میں پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ بکثرت پائے جاتے ہیں

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں