سی پیک بارے وفاقی حکومت کے صوبے کی سیاسی قیادت ،حکومت کو تحریری طور پر مطمئن نہ کرنے تک عدالت سے کیس واپس نہیں لینگے، اسد قیصر

سی پیک بارے تمام مطالبات وفاق سے منوانے کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ، سپیکر قومی اسمبلی

اتوار 15 جنوری 2017 16:30

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے دوٹوک الفاظ میں واضح کر دیا ہے کہ جب تک وفاقی حکومت سی پیک کے حوالے سے صوبائی حکومت اور صوبے کی سیاسی قیادت کو تحریری طور پر مطمئن نہیں کر سکتی تب تک صوبائی حکومت عدالت سے اپنا کیس واپس نہیں لے گی اور سی پیک کے حوالے سے تمام مطالبات وفاق سے منوانے کے لئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کے روز اعزاز آباد، واڑہ ابراہیم یارہ خیل ٹوپی میں بڑے بڑے اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر کونسلر عمر حیات ، جمیل ، محمد ناصر ، عباس ، نیاز محمد ، محمد سعید ، صاحب زمان ، غلام سرور ، حاضر زمان، میر حیدر ، یاسر ، عبداللہ اور دیگر نے اپنے خاندانوں اور رشتہ داروں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کاا علان کیا جب کہ اجتماعات سے تحصیل ناظم ٹوپی سہیل خان یوسفزئی ، ضلعی رہنما حاجی رنگیز احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا سپیکر اسد قیصر نے چائوڈھیر میں 1کروڑ 71لاکھ کی لاگت سے واٹر سپلائی سکیم کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر نے کے علاوہ ٹوپی شہر کے لئے مزید سولر لائٹس کی تنصیب ، گلی کوچوں کی پختگی اور بجلی کے ٹرانسفارمر فراہم کر نے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنا ان پر احسان نہیں بلکہ یہ حکومت کا بنیادی فرض ہے کہ وہ معاشرے کے ہر فرد کے مسائل و مشکلات کا ازالہ کر سکے انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان راہداری منصوبے کے حوالے سے ہمارا موقف بلکل واضح ہے زیدہ سٹی میں سی پیک کے منصوبے میں خیبر پختونخوا کو نظر انداز کر نے کے خلاف پارٹی کے چیر مین عمران خان کا جو تاریخی جلسہ عام ہوا تھا اس کی بدولت سی پیک کے حوالے سے بعض مطالبات حل ہوئے ہیں لیکن اب اس منصوبے سے اب تک ہم پوری طرح مطمئن نہیں ہے حکومت جب تک ہمیں تحریری طور پر آگاہ نہیں کر تی تب تک سی پیک کے منصوبے میں خیبر پختونخوا کے تمام مسائل حل ہونے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ سب سے پہلا ہمارا مطالبہ ہے کہ سی پیک کے منصوبے میں خیبر پختونخوا سے ریلوے ٹریک حویلیاں سے بشام اور وہاں سے خنجراب متبادل ٹریک بشام سے خوازہ خیلہ سوات اور سوات سے در گئی متبادل روٹ کے علاوہ ایبٹ آباد بٹگرام بشام سے متبادل روٹ تعمیر کیا جائے اسی طرح ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کوانڈسٹریل زونز ڈکلیئر کر کے اس کو سی پیک کا حصہ بنایا جائے کیونکہ یہ علاقہ سیاحت کے حوالے سے نہایت موضوع ہے انہوں نے واضح کیا کہ جب تک وفاق صوبہ خیبر پختونخوا میں سی پیک کے حوالے سے تین مطالبات تسلیم نہیں کر تی تب تک صوبائی حکومت ہائی کورٹ سے اپنا کیس واپس نہیں لے گی سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اقتدار میں آکر پہلے مرحلے میں صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کر کے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کر کے انتخابی وعدے کوپورا کر دیا انہوں نے کہا کہ عوام کی صحیح معنوں میں خدمت اور ان کا پیسہ ان پر خرچ کرنا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ بجلی سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے صوبائی حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صوبے سے کمیشن کا خاتمہ کر کے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے انہوں نے کہا کہ صوابی کے حلقہ این اے 13میں بجلی کے چودہ فیڈرز قائم کر دیئے گئے ہیں اسی طرح ایک گرڈ اسٹیشن قائم کیا گیا جب کہ چھوٹا لاہور میں ایک نیا گرڈ اسٹیشن قائم ہو رہا ہے انہوں نے کہاکہ مختلف سڑکوں کی از سر نو تعمیراور مرمت کے علاوہ یونیورسٹی ، گرائونڈز ، پارکس ، ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور قیام کے ساتھ ساتھ گجو خان میڈیکل کالج میں کلاسز کا اجراء کر کے اپنے وعدوں کو پورا کر دیا اس موقع پر انہوں نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے کارکنوں کو مبارک باد دی اور ان کو پی ٹی آئی کے ٹوپیاں پہنائی۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں