کمالیہ بارکے سالانہ انتخابات،مہر یٰسین درسانہ ایڈووکیٹ صدر، جنرل سیکرٹری چوہدری امجد علی ڈوگر ایڈووکیٹ منتخب

ہفتہ 14 جنوری 2017 20:24

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) کمالیہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2017 ، مہر یٰسین درسانہ ایڈووکیٹ صدر، جنرل سیکرٹری چوہدری امجد علی ڈوگر ایڈووکیٹ منتخب ہو گئے۔ الیکشن کمیشن کے فرائض چیئرمین الیکشن بورڈ میاں محمد اظہر سلیم ایڈووکیٹ اور ممبران سردار عبدالرحمن ڈوگر ایڈووکیٹ اور محمد افضل صادق ایڈووکیٹ نے سرانجام دئیے۔

کمالیہ بار کے کل ووٹ 195تھے جبکہ کاسٹ 165ووٹ ہوئے۔ مہر یسٰین درسانہ ایڈووکیٹ 65ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے۔

(جاری ہے)

جبکہ ان کے مد مقابل صدارت کے امیدواران منیر احمد چوہدری ایڈووکیٹ نے 52 اور مظہر اقبال ملہوترا نے 48ووٹ حاصل کیے۔ جبکہ جنرل سیکرٹری چوہدری امجد علی ایڈووکیٹ 61ووٹ لے کر منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مد مقابل جنرل سیکرٹری کے امیدواران عزیر احمد ایڈووکیٹ نے 42ووٹ اور خالد رفیق نے 59 ووٹ حاصل کیے۔

اسی طرح کمالیہ بار کے نائب صدر عرفان احمد قاضی 107 ووٹ ، جوائنٹ سیکرٹری امتیاز شیخ 67ووٹ، فنانس سیکرٹری عبد الستار نیازی 57ووٹ، لائبریرین سیکرٹری احسان عباس 54ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ کامیابی پر حامی وکلاء نے جشن منایا ۔ کامیاب ہونے والے وکلاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں