ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ٹریکٹر ٹرالی اور سکول وین میں تصادم، 4 بچے جاں بحق،11زخمی

افسوسناک حادثہ پیرمحل میں موٹر وے انٹرچینج پر کے قریب پیش آیا،خمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 8 اپریل 2024 10:29

ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ٹریکٹر ٹرالی اور سکول وین میں تصادم، 4 بچے جاں بحق،11زخمی
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اپریل2024 ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ میںٹریکٹر ٹرالی اور سکول وین میں تصادم سے4بچے جاں بحق اور11زخمی ہوگئے،افسوسناک حادثہ پیرمحل میں موٹر وے انٹرچینج پر کے قریب پیش آیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق کیری ڈبہ کو پیش آنیوالے حادثہ میں تین بچے موقع پرجاں بحق ہوگئے جبکہ متعددزخمی ہوئے،زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثہ سکول وین ٹریکٹر ٹرالی کے ٹکرانے سے پیش آیا۔ریسکیو حکام کے مطابق سکول وین چوہڑ والا گاوٴں سے بچوں کو مختلف سکولوں میں چھوڑنے آ رہی تھی کہ حادثہ پیش آگیا۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ کیری ڈبہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا،سپیڈ زیادہ ہونے کے باعث تیز رفتار کیری ڈبہ بے قابو ہوکر اینٹوں سے لدی ٹرالی سے ٹکرا گیا،9 طلباءکو طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونیوالے بچے چک 341 گ ب کے رہائشی تھے،مرنیوالوں میں چار سالہ حسنہ،چار سالہ محمد معیز اور سات سالہ محمد احمد شامل ہیں۔بارہ سالہ بچہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دم توڑ گیا،جاں بحق بچہ محمد احمد ولد رمضان ننگلاں کا رہائشی ہے۔سکول وین بچوں کو شورکوٹ روڈ سے پیر محل لے کر آرہی تھی،تین زخمی بچوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا،سکول وین میں چودہ طلبا سوار تھے ،ریسکیو ذرائع کے مطابق آٹھ طلبا کو پیر محل تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل پاکپتن میں تیزرفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار بہن بھائی جاں بحق ہوگئے تھے۔افسوسناک واقعہ پاکپتن میں دیپالپور روڈ پر پیش آیا تھاجہاں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار بہن بھائی موقع پر دم توڑ گئے تھے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں تھیں۔ جاں بحق ہونیوالے بہن بھائی کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ریسکیو کے مطابق بہن نویں جماعت کا امتحان دیکر بھائی کیساتھ گھر جارہی تھی۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں