ٹو بہ ٹیک سنگھ میں پولیس وہیکل ٹریکنگ سسٹم اور ایمرجنسی 15سروس کی کار کردگی بے معنی ہو کر رہ گئی

Ameer Hamza امیر حمزہ پیر 15 اپریل 2024 16:32

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اپریل 2024ء ) ڈی پی او عبادت نثار کی عدم دلچسپی سے مانیٹرننگ کا نظام غیر فعال ہو نے کے باعث پولیس وہیکل ٹریکنگ سسٹم اور ایمر جنسی 15سروس کی کار کردگی بے معنی ہو کر رہ گئی ، تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں امن و امان کے قیام کے سلسلہ میںپو لیس گشت ڈیو ٹی مو ثر بنانے کیلئے ضلعی پو لیس کی موبائل گا ڑیو ں میں سٹیلائٹ ٹریکرز کی تنصیب کے ساتھ ساتھ ڈی پی او کمپلیکس میں ایک مانیٹرنگ روم قائم کر کے پو لیس ایمر جنسی سروس 15کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا گیا تھا، اور مذکورہ نظام کے تحت نہ صرف پو لیس تھانو ں کی گشت پر مامور گا ڑیو ں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا تی تھی ،بلکہ سٹریٹ کرائم سمیت کسی بھی سنگین وقوعہ کی اطلاع پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے گشت پر مامور گا ڑیو ں کی لوکیشن معلوم کر کے ٹریکنگ میپ کی مدد سے جائے وقوعہ کے قریب ترین اور گردو نو اح میں موجود گا ڑیو ں میں موجود عملہ کو فوری جائے وقوعہ پر بھجوا کر انسدادی کاروائی عمل میںلائی جاتی تھی ،تاہم یہ امر افسوس ناک کہ ڈی پی او عبادت نثار کی تعیناتی کے بعد اس جدید سسٹم کو مناسب انداز میں ہینڈل نہ کیا جاسکا ،اور ڈی پی او آفس سے ملحقہ پولیس وہیکل ٹریکنگ سسٹم کنٹرول روم میں نصب میپ کی معمول کے مطابق مانیٹرننگ بھی نہیں ہو پاتی ،جبکہ شہریوں کی طرف سے ایمر جنسی کی صورت میں اطلاع دینے کے لئے ملائے گئے نمبر 15سے جواب ہی موصول نہیں ہوتا ،جس پر ایسے شہری جنہیں متعلقہ تھانہ کا فون نمبر معلوم ہو ،وہ اس پر اطلاع دیتے ہیں ،تاہم تھانہ محرر فوری طور پر شکایت نوٹ کر نے کی بجائے ایس ایچ او کا فون نمبر بتا کر سائل کو ان سے رابطہ کر نے کی ہدایت کرتا ہے ،جبکہ اس عرصہ میں واردات کر نے والے ملزمان پولیس کی پہنچ سے دور نکل جانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں ،عوامی حلقوں نے اعلی پو لیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس وہیکل ٹریکنگ سسٹم اور ایمر جنسی 15سروس کو فعال بنایا جائے ،تاکہ روز بروز بڑھتے ہو ئے سٹریٹ کرائم سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کے گرد پو لیس کا گھیرا تنگ کیا جا سکے،اور فرائض میں غفلت کے مرتکب ضلعی پولیس آفیسر کے خلاف بھی انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں