تھانہ صدر کمالیہ کی حدود میں نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل ،موبائل اور نقدی چھین کر فرار

منگل 9 اپریل 2024 23:00

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) تھانہ صدر کمالیہ کی حدود میں نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل ،موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے، مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سرفراز نے تھانہ صدر کمالیہ میں تحریری درخواست دی کہ وہ موٹرسائیکل پر ماموکانجن سے کمالیہ آرہاتھا کہ کانجن موڑ کے قریب دو نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر روک کر موٹرسائیکل 125،موبائل اور نقدی کل مالیت 2لاکھ 70ہزار روپے چھین لیے اور فرار ہوگئے جس پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں