زہریلی چائے پینے سے جاں بحق ہونے والے چار بھائی بہنوں کے بعد انکی پانچویں بہن اقصی اور والدہ نازیہ بی بی بھی جاں بحق ہوگئی ، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہوگئی

ہفتہ 6 اپریل 2024 22:51

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) غربت اور گھریلو جھگڑے کے باعث میاں بیوی کے مابین لڑائی کی وجہ سے زہریلی چائے پینے سے جاں بحق ہونے والے چار بھائی بہنوں کے بعد انکی پانچویں بہن اقصی اور والدہ نازیہ بی بی بھی جاں بحق ہوگئی ، زہریلی چائے پینے سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہوگئی ، ماں ،چار بیٹیاں اور ایک بیٹا موت کی نیند سوگئے۔

یاد رہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی چک نمبر 520 گ ب میں اصغر علی اور اسکی بیوی نازیہ بی بی کے مابین گھر میں غربت اور بیٹیوں کی شادی کے تنازعہ پر لڑائی جھگڑا تھا ،جس کی بناء پر اصغر علی نے گزشتہ روز مبینہ طور پر چائے میں زہر ملا دیا ،جس کے پینے سے اسکی تین بیَٹیاں مدیحہ ، ثانیہ ،اقراء اور ایک کمسن بیٹا علی حسن جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ اصغر علی کی اہلیہ نازیہ بی بی اور ایک بیٹی اقصی تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج تھیں ، اقصی اور اسکی والدہ نازیہ بی بی بھی جانبر نہ ہوسکیں اور ہفتہ کے روز ہسپتال میں دم توڑ گئیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز جاں بحق ہونے والے چار بھائی بہنوں کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کے ننہال کے گاؤں چک نمبر 364 گ ب کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا جبکہ نازیہ اور اسکی بیٹی اقصی کی میتیں بھی پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں ۔ تھانہ صدر ٹوبہ پولیس نے جاں بحق ہونے والی نازیہ کے بھائی کی درخواست پر مبینہ ملزم اصغر علی کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملّزم کو گرفتار کرلیا ہے ، اور مزید تفتیش جاری ہے ۔\378

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں