جعلی و بوگس چیک پر مقدمات

پیر 8 اپریل 2024 13:13

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) کمالیہ میں جعلی و بوگس چیک دینے والے افراد کے خلاف مقدمات درج۔ تفصیل کے مطابق پہلے واقع میں محمد اسماعیل حنیف نے تھانہ سٹی کمالیہ میں درخواست دی کہ ملزم خان صفدر نے کاروباری لین دین کی بابت اس کو 5لاکھ25 ہزار روپے کا جعلی و بوگس چیک دے دیا۔

(جاری ہے)

دوسرے واقعہ میں عتیق الرحمن نے تھانہ میں درخواست دی کہ وہ پولٹری اینڈ ایگری فارم کا کاروبارکرتا ہےملزم راشد محمود چشتی نے جو کہ پولٹری فارم کا کام کرتا ہے نے فیڈ وغیرہ خرید کر 90 لاکھ روپے کا جعلی و بوگس چیک دے دیا جس پر دونوں ملزمان نے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں