سکول وین اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں چار طلباء جاں بحق ،ڈرائیور سمیت دس شدید زخمی

پیر 8 اپریل 2024 15:30

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیر محل انٹرچینج کے قریب سکول وین اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4طلباءجاں بحق اور ڈرائیور سمیت دس طلباء شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میں محمد معیز ،حسن پرویز محمد احمد آ صف ،احمد رمضان شامل ہیں ،ایک بچہ اور ڈرائیور تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کر دئیے گئے ہیں جبکہ باقی بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال پیرمحل شفٹ کر دیا گیا ۔

حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ۔پولیس اور ریسکیو 1122کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کیا،ٹریکٹر ٹرالی اور سکول وین کو قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔\378

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں