ڈیوڈ فیرر نے پہلی بار ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل جیت لیا

پیر 23 فروری 2015 12:39

ڈیوڈ فیرر نے پہلی بار ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل جیت لیا
ریوڈی جنیرو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23۔فروری 2015ء ) سپین کے ڈیوڈ فیرر نے ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل پہلی بار اپنے نام کر لیا ہے ، کہتے ہیں کہ برازیل کی سرزمین پر فتح ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے ۔ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن معرکے میں سپین کے ڈیوڈ فیرر کا مقابلہ اٹلی کے فیبیو فوگینی سے ہوا ۔

(جاری ہے)

سپینش سٹار نے اطالوی حریف کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی ۔ فیرر نے سٹریٹ سیٹس میں چھ دو اور چھ تین سے فتح کے بعد ٹائٹل بھی اپنے نام کیا ۔ 32 سالہ ڈیوڈ فیرر نے پہلی بار ریو اوپن جیت کر کیرئیر میں اے ٹی پی ورلڈ ٹور ٹائٹلز کی تعداد بھی 23 کر لی ہے ۔ اس شاندار فتح کے بعد سپینش سٹار کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ریو میں پہلا ٹائٹل جیتنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے جس پر انہیں بے حد خوشی ہے ۔
وقت اشاعت : 23/02/2015 - 12:39:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :