ورلڈ کپ یو اے ای کا انڈیا کو جیت کیلئے صرف 103 رنز کا ہدف

ہفتہ 28 فروری 2015 13:56

ورلڈ کپ یو اے ای کا انڈیا کو جیت کیلئے صرف 103 رنز کا ہدف

واکا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری 2015ء)ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں یو اے ای کی ٹیم نے انڈیا کو جیت کیلئے صرف 103 رنز کا ہدف دیا ہے ، یواے ای کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 102 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ، خرم خان نے 14 ، رنز بنائے ، یو اے ای کے آٹھ کھلاڑی دوہرا ہندسہ نہ عبور کر سکے ۔

(جاری ہے)

بھارت کیجانب سے اشون نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، یادیو اور جدیجہ نے دو دو ، بھونیشور کمار اور موہت شرما نے ایک ایک وکٹ لی ۔

وقت اشاعت : 28/02/2015 - 13:56:36