وکٹ کیپرسرفرازاحمد کی اگلے میچ میں شرکت یقینی
منگل 3 مارچ 2015 11:40
نیپیئر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ نازک صورتحال، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی زبوں حالی کے سبب متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کی فائنل الیون میں شمولیت یقینی ہو گئی ۔ورلڈ کپ میں بھارت، ویسٹ انڈیز اور پھر زمبابوے کے خلاف بھی سرفراز احمد کو وکٹ کیپنگ کا موقع نہیں دیا گیا اور تینوں ہی میچوں میں پارٹ ٹائم وکٹ کیپر عمر اکمل نے کیچ گرائے جس کا پاکستان کو بھاری خمیازہ بھگتنا پڑا۔
خصوصاً بھارت کے خلاف میچ میں عمر اکمل نے ویرات کوہلی کا کیچ گرایا جس کے بعد انہوں نے سنچری اسکور کی۔اس کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی عمر اکمل کو کھلانے اور انہوں نے کیچ گرانے کی روایت برقرار رکھی جبکہ زمبابوے کے خلاف سلسلہ برقرار رکھا جس پر تمام ہی حلقوں نے سرفراز کو نہ کھلانے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
این ٹی ڈی سی انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ، جنرل منیجر (ایچ آر) کی ٹیم فاتح
-
پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی
-
چھٹی پنجاب (را) پاور لفٹنگ انٹر کلب ڈیڈ لفٹ،بینچ پریس چمپئن شپ کل سے شروع
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کیایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے شکست دیدی