سری لنکن، بنگلہ دیشی سکواڈ میں متبادل کھلاڑی شامل کرنے کی منظوری
جمعہ 6 مارچ 2015 19:56
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 مارچ۔2015ء)آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ ورلڈ کپ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے سری لنکن کھلاڑی دمتھ کرونا رتنے اور بنگلہ دیشی کھلاڑی انعام الحق کی جگہ متبادل کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ۔سری لنکن اسپنر سکیگو پرسنا کی دمتھ کرونارتنے کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شمولیت کی منظوری دے دی گئی ہے۔
کرونارتنے سڈنی میں پریکٹس سیشن کے دوران انگلی میں فریکچر کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔سپنر پرسنا نے اب تک 22 ایک روزہ میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کرتے ہوئے 181 رنز اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ 21 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔انہوں نے آخری مرتبہ ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں اپنے ملک کی نمائندگی کی تھی۔دوسری جانب آئی سی سی ورلڈ کپ کی تکنیکی کمیٹی نے انجری کا شکار انعام الحق کی جگہ تجربہ کار امر القیس کی اسکواڈ میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
چھٹی پنجاب (را) پاور لفٹنگ انٹر کلب ڈیڈ لفٹ،بینچ پریس چمپئن شپ کل سے شروع
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کیایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے شکست دیدی
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدرآباد کو35رنز سے ہرادیا
-
ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال کا میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز