ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال کا میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز

37 سالہ ہسپانوی ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال نے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں امریکی حریف کھلاڑی ڈارون بلانچ کو شکست دی

جمعہ 26 اپریل 2024 15:52

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار سابق عالمی نمبر ایک اور 22 گرینڈ سلام ایونٹس کے فاتح رافیل نڈال میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔37 سالہ ہسپانوی ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال نے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں امریکی حریف کھلاڑی ڈارون بلانچ کو شکست دی۔

(جاری ہے)

اے ٹی پی کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن کے دلچسپ مقابلے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے وینیو پارک منزاناریس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ کے میچ میں سپین کے 37 سالہ ٹینس سٹار رافیل نڈال نیانتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکی کھلاڑی ڈارون بلانچ کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 0-6سے شکست دے کرنہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا،رافیل نڈال نے اپنے حریف امریکی کھلاڑی کو 63 منٹ میں شکست دے کر فتح سمیٹی،جہاں ان کا مقابلہ آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینور سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 26/04/2024 - 15:52:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :