مونٹی کارلو ماسٹرز :سنگلز کرائون سربین ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کے نام

پیر 20 اپریل 2015 11:56

مونٹی کارلو ماسٹرز :سنگلز کرائون سربین ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کے نام

پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20اپریل۔2015ء) مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامٹ کا سنگلز ٹائٹل سربیاکے نوواک جوکووچ نے اپنے نام کر لیا ہے۔ نوواک جوکووچ نے جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈیخ کو اعصاب شکن مقابلے میں سات، پانچ، چار، چھ اور چھ، تین سے ہرا کرمونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس کرائون دوسری مرتبہ اپنے سر سجایا۔

(جاری ہے)

عالمی نمبر ایک جوکووچ سال کے ابتدائی تین ماسٹرز ٹائٹل جیتنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ جوکووچ کے شوکیس میں ماسٹرز ٹرافیز کی تعداد 23 اور ٹائٹلز کی تعداد 51 ہوگئی ہے ۔

وقت اشاعت : 20/04/2015 - 11:56:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :