پی سی بی کازمبابوے کیخلاف تمام میچزلاہورمیں کرانے کا فیصلہ

پیر 20 اپریل 2015 19:06

پی سی بی کازمبابوے کیخلاف تمام میچزلاہورمیں کرانے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کیخلاف تمام میچزلاہورمیں کرانے کافیصلہ کرلیا، زمبابوین ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کر ے گی،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دورازے کھلنے کے قریب،پاک زمبابوے سیریز سے ویران میدان آباد کرنے کی کوشش ،تمام میچزایک ہی وینیوپرکرانے کا فیصلہ،پی سی بی ذرائع کے مطابق زمبابوے کی ٹیم صرف دس روز کیلئے پاکستان آر ہی ہے، اتنے مختصروقت میں مختلف شہروں میں میچز کرانا ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

اسلئے پی سی بی نے سیریزکے تمام میچز لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم مختصر دورے میں تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ اس سے قبل پی سی بی نے کراچی میں دومیچزکی سیکیورٹی کیلئے کمشنرکراچی اورچیف سیکریٹری سندھ کوخط لکھا تھا تاہم اب زمبابوین ٹیم صرف لاہور میں میچزکھیل کرہی لوٹ جائے گی۔

وقت اشاعت : 20/04/2015 - 19:06:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :