قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلرراحت علی بھی بنگلہ دیش میں فٹنس مسائل کا شکار

منگل 21 اپریل 2015 11:18

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلرراحت علی بھی بنگلہ دیش میں فٹنس مسائل کا شکارہوگئے، راحت نے انجری کے باعث ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا،قومی ٹیم کے فٹنس مسائل کم ہونیکا نام ہی نہیں لے رہے،صہیب مقصود، سہیل خان، یاسرشاہ اوراحسان عادل کے بعد اب فاسٹ باؤلرراحت علی بھی انجری کا شکارہوگئے، ذرائع کے مطابق فاسٹ باؤلرکوہیمسٹرنگ انجری ہوئی ہے جس کے باعث انہوں نیٹریننگ سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا، ٹیم منیجرنوید اکرم چیمہ کے مطابق راحت علی کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے اوروہ تیسریون ڈے سے قبل فٹ ہوجائیں گے، راحت علی بنگلہ دیش کیخلاف ابتدائی دومیچزمیں قابل ذکرکارکردگی نہ دکھاسکے اورصرف دووکٹیں ہی حاصل کرسکے، پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تیسرا اورآخری ایک روزہ میچ بدھ کومیرپورمیں کھیلا جائیگا۔

وقت اشاعت : 21/04/2015 - 11:18:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :