اگلا ایشیا کپ پاکستان یا بھارت میں ہونے کا امکان نہیں

ایشیاء کپ میچز بھارت اور پاکستان سے باہر کے مقامات پر منعقد کیے جائیںگے، ممکنہ میزبانوں میں سری لنکا، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات اور عمان شامل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 17 اپریل 2024 11:19

اگلا ایشیا کپ پاکستان یا بھارت میں ہونے کا امکان نہیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 اپریل 2024ء ) اے سی سی نے ہندوستانی نشریاتی اداروں سے مشورہ طلب کرتے ہوئے آئندہ ماہ ایشیا کپ کے لیے میڈیا کے حقوق کے لیے بولی لگانے کا عمل شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ویب سائٹ ’کرک بز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل چار سالہ اور آٹھ سالہ دونوں منصوبے پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے لیکن براڈکاسٹر طویل مدتی معاہدوں کی طرف مائل نظر آتے ہیں۔

یہ ٹینڈر ایشیاء کپ کے چار ایونٹس کا احاطہ کرے گا جس میں دو 50 اوور کے ٹورنامنٹ اور دو ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ شامل ہیں۔ تنازعات سے بچنے کے لیے اے سی سی واضح کرے گا کہ ایشیاء کپ بھارت اور پاکستان سے باہر کے مقامات پر منعقد کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد پچھلے ٹورنامنٹ جیسے مسائل کو روکنا ہے جس میں ہندوستان کے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کی وجہ سے ہائبرڈ فارمیٹ تھا۔

(جاری ہے)

مستقبل کے ٹورنامنٹس کے ممکنہ میزبانوں میں سری لنکا، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات اور عمان شامل ہیں۔ میڈیا رائٹس کے پچھلے معاہدے کی قیمت چار ایڈیشنز کے لیے تقریباً 80 ملین ڈالر تھی۔ ایشین کرکٹ کونسل خاص طور پر فی ایڈیشن دو سے تین پاک بھارت میچوں کے امکان کے ساتھ قدر میں اضافے کی توقع کرتا ہے۔                                                                                                                                                                              
وقت اشاعت : 17/04/2024 - 11:19:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :