سوئس ٹینس سٹار سٹانسلاس واورینکا نے اپنی اہلیہ الہام کو طلاق دے دی

بدھ 22 اپریل 2015 11:49

سوئس ٹینس سٹار سٹانسلاس واورینکا نے اپنی اہلیہ الہام کو طلاق دے دی

برن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22اپریل۔2015ء) سوئٹزرلینڈ کے ٹینس سٹار سٹانسلاس واورینکانے اپنی بیوی الہام سے علیحدگی اختیار کرلی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے بیوی کو طلاق دینے کے حوالے سے خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں بتائی ۔انہوں نے لکھا کہ گھریلو زندگی کی تلخیوں کی وجہ سے ان کا پروفیشنل کیریئر تباہ ہورہا تھا اور ان حالات میں علیحدگی ہی بہتر فیصلہ تھا۔

(جاری ہے)

دونوں کی شادی 2009ء میں ہوئی تھی اور ان کی ایک 5سالہ بیٹی الیکسیا بھی ہے ۔دونوں کے درمیان 2013ء میں بھی تعلقات کشیدہ ہوئے تھے ا ور علیحدگی کی خبریں منظرعام پر آئی تھیں تاہم ان کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی ۔

وقت اشاعت : 22/04/2015 - 11:49:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :