نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری ، کوئی پاکستانی باؤلر ٹاپ 10میں شامل نہیں

اتوار 26 اپریل 2015 18:53

نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری ، کوئی پاکستانی باؤلر ٹاپ 10میں شامل نہیں

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اپریل ۔2015ء ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق کوئی پاکستانی باؤلر ٹاپ 10میں موجود نہیں ہے ۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں سری لنکا کے کمار سنگاکارا پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈیویلیئرز کا دوسرا نمبر ہے جبکہ پاکستان کے یونس خان 8ویں اور مصباح الحق 10ویں نمبر پر ہیں ۔

(جاری ہے)

گرین شرٹس کے دیگر بلے بازاسد شفیق ، اظہر علی اور محمد حفیظ ایک ،ایک درجے تنزلی کے ساتھ بالترتیب 20 ویں ، 22ویں اور 42ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ انگلینڈ کے گیری بیلنس 5درجے ترقی کے ساتھ 7ویں اور جو روٹ بھی 5درجے ترقی کرکے 5ویں نمبر پر آگئے ہیں ۔ باؤلر ز میں جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن تین درجے ترقی پاکر کینگرو باؤلر ریان ہیرس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔ ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 18:53:20