سیمونا ہالپ نے ماریا شراپووا سے دوسری پوزیشن چھین لی

منگل 28 اپریل 2015 11:32

سیمونا ہالپ نے ماریا شراپووا سے دوسری پوزیشن چھین لی

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اپریل۔2015ء) ڈبلیو ٹی اے نے ویمنز ٹینس کھلاڑیوں کی تازہ ترین ورلڈ رینکنگ جاری کر دی ۔رومانیہ کی سیمونا ہالپ ایک درجہ ترقی کر کے دوسری پوزیشن پر فائز ہوگئی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے روسی گولڈن گرل ماریا شراپووا کو تیسری پوزیشن پر دھکیل دیا ۔ کینیڈا کی یو گینی بوچارڈ نے ایک درجہ ترقی کر کے سربیا کی اینا ایوانووچ کو چھٹی پوزیشن سے محروم کردیا۔ جرمنی کی اینجلیک کربر دو درجے بہتری سے بارہویں نمبر پر آگئی ہیں جبکہ امریکہ کی سرینا ولیمز نے 9981پوائنٹس کیساتھ اپنی نمبرون پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے ۔

وقت اشاعت : 28/04/2015 - 11:32:36