سابق ٹینس گرینڈ سلام چیمپئن بوب ہیوٹ کو ایک ماہ عبوری ضمانت مل گئی

بدھ 20 مئی 2015 17:14

سابق ٹینس گرینڈ سلام چیمپئن بوب ہیوٹ کو ایک ماہ عبوری ضمانت مل گئی

جوہانسبرگ ۔ 20 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء) سابق ٹینس سٹار اور گرینڈ سلام چیمپئن بوب ہیوٹ کو نو عمر لڑکیوں کو جنسی طور پر زیادتی اور ہراساں کرنے کے جرم میں چھ برس قید کی سزا پانے کے باوجود ضمانت مل گئی۔ ان پر 1980ء اور 1990ء کی دہائی میں ٹریننگ کے دوران لڑکیوں سے زیادتی کا جرم ثابت ہوا تھا جس پر عدالت نے انہیں چھ برس قید کی سزا سنائی تھی۔

(جاری ہے)

ہیوٹ نے سزا سے قبل عدالت سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کریں کیونکہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور انہیں مختلف لوگوں کی طرف سے دھمکی آمیز کالز بھی آ رہی ہیں۔ بوب کے وکلاء نے عدالت سے درخواست کی کہ انہیں سزا کے خلاف اپیل کی تیاری کیلئے ایک ماہ کا وقت چاہیے اسلئے بوب کو ضمانت پر رہا کر دیا جائے۔ عدالت نے ان کی درخواست قبول کرتے ہوئے انہیں ایک ماہ عبوری ضمانت پر رہا کر دیا۔ دوسری جانب متاثرین نے اس فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

وقت اشاعت : 20/05/2015 - 17:14:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :