پہلے ٹی 20 میچ میں پی سی بی اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 2 پولیس افسر معطل

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 24 مئی 2015 14:24

پہلے ٹی 20 میچ میں پی سی بی اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 2 پولیس افسر معطل

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مئی۔2015ء) پاکستان اور زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران پی سی بی کے اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے پر 2 پولیس افسروں کو معطل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ايڈيشنل آئی جی اسپيشل برانچ لاہورڈاكٹرعارف مشتاق نے اسپیشل برانچ میں تعینات انسپکٹر فیاض اور ایس ایس پی لاہور ریجن کے پی ایس او محمد یونس کو معطل کردیا ہے، دونوں اہلکاروں نے پولیس کے اعلیٰ افسر کے بیٹے کو پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹی 20 میچ بغیر ٹکٹ دیکھنے کی اجازت نہ دینے پر پی سی بی کے اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

دوسری جانب لاہور پولیس نے اس قسم کے کسی بھی واقعے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے اہلکاروں کی معطلی کو محکمہ جاتی معاملہ قرار دیا ہے۔

وقت اشاعت : 24/05/2015 - 14:24:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :