اطالوی فٹبال کلب جیوونٹس کی جیت 30سال قبل مرنیوالے 39مداحوں کے نام

پیر 25 مئی 2015 11:47

اطالوی فٹبال کلب جیوونٹس کی جیت 30سال قبل مرنیوالے 39مداحوں کے نام

برسلز (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25مئی۔2015ء) اٹلی کے فٹ بال کلب جیوونٹس نے ہوم گراؤنڈ ہیزل سٹیڈیم برسلز میں کھیلے گئے میچ میں نیپولی کو 3-1سے شکست دے دی ،جیوونٹس نے اپنی فتح کو 30سال قبل ہیزل سٹیڈیم برسلز میں ہلاک ہونے وا لوں اپنے 39مداحوں کے نام کردیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 29 مئی 1985ء کو یورپین فٹ بال کپ کے فائنل میں جیوونٹس اور لیورپول کا میچ دیکھنے کیلئے آنیوالے تماشائی گیٹ سے گزررہے تھے کہ بھگڈر مچ گئی اور سٹیڈیم کی دیوار بھی گرگئی ، حادثے میں 39افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ ترجیوونٹس کے مداح تھے ،اس حادثے میں 600افراد زخمی بھی ہوئے ۔

وقت اشاعت : 25/05/2015 - 11:47:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :