مظفرآباد‘کشمیر گیمز والی بال ٹورنامنٹ ائرپورٹ کلب نے کریسنٹ کلب گوجرہ کو 3-1سے شکست دے کر جیت لیا

پیر 25 مئی 2015 13:07

مظفرآباد‘کشمیر گیمز والی بال ٹورنامنٹ ائرپورٹ کلب نے کریسنٹ کلب گوجرہ کو 3-1سے شکست دے کر جیت لیا

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء)کشمیر گیمز والی بال ٹورنامنٹ ائرپورٹ کلب نے کریسنٹ کلب گوجرہ کو 3-1سے شکست دے کر جیت لیا۔فائنل گرلز ہائی سکول گوجرہ میں کھیلا گیا ۔فائنل میچ دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔مہمان حصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمدرمضان نے انعامات تقسیم کیئے ۔تفصیل کے مطابق کشمیر گیمز والی بال ٹورنامنٹ ضلع مظفرآباد میں کھیلا گیا ۔

ٹورنامنٹ میں کل بارہ ٹیموں نے حصہ لیا ۔پول میچز کے بعد چوہدری کلب گوجرہ،برارکوٹ کلب، ایئر پورٹ کلب اور کریسنٹ کلب نے سیمی فائنل تک ریسائی حاصل کی پہلے سیمی فائنل میں ایئر پورٹ کلب نے چوہدری کلب گوجرہ کو 2-0سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کریسنٹ کلب گوجرہ نے برار کوٹ کلب کو 2-0سے ہرا کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا فائنل میچ میں ایئر پورٹ کلب نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 3-1سے شکست دے کر والی بال ٹورنامنٹ جیت لیا۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی محمد رمضان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہنوجوانوں کا کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑچڑ کر حصہ لینا انتہائی حوصلہ افزاء ہے ۔صحت مند معاشرہ ہی ملکی تعمیر و ترقی کا ضامن ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس بورڈ آزادکشمیر کے نوجوانوں کو کھیلوں کیلئے بین الاقوامی سہولیات فراہم کررہا ہے۔ہم نے نوجوانوں کو منشیات جیسی لانت و دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں سے نکال کر کھیل کے میدانوں میں لانے کا عظم کر رکھا ہے۔اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر مظفرخان بھی موجود تھے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے آرگنائزمظفرخان کو بہترین ٹورنامنٹ آرگنائزکرنے پر مبارک باد پیش کی۔

وقت اشاعت : 25/05/2015 - 13:07:03