مصباح الحق جمعرات کو اپنی41ویں سالگرہ منائیں گے

پیر 25 مئی 2015 16:20

مصباح الحق جمعرات کو اپنی41ویں سالگرہ منائیں گے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق28مئی کواپنی41ویں سالگرہ منائیں گے۔مصباح الحق28مئی1974ء کومیانوالی میں پیداہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئرکوآغاز8مئی2001ء کوآکلینڈمیں نیوزی لینڈکے خلاف کیااورآخری ٹیسٹ6مئی2015ء کوڈھاکہ میں بنگلہ دیش خلاف کھیلا۔ون ڈے کیریئرکاآغاز 27اپریل2002ء سنچورین میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلااورآخری ون ڈے میچ20مارچ2015ء کوایڈیلیڈمیں آسٹریلیاکے خلاف کھیلاجبکہ ٹوٹونٹی کیریئرکاآغاز2ستمبر2007ء کونیروبی میں بنگلہ دیش کے خلاف کیااورآخری ٹی ٹونٹی میچ27فروری2012ء کوابوظہبی میں انگلینڈکے خلاف کھیلا۔

وقت اشاعت : 25/05/2015 - 16:20:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :