پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان اسپنر رضا حسن پر 2 سال کی پابندی عائد کردی

muhammad ali محمد علی پیر 25 مئی 2015 19:27

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان اسپنر رضا حسن پر 2 سال کی پابندی عائد کردی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 مئی 2015 ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان اسپنر رضا حسن پر 2 سال کی پابندی عائد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے نوجوان اسپنر رضا حسن پر ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 2 سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ رضا حسن کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد پی سی بی کی جانب سے ان پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 25/05/2015 - 19:27:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :