سابق برطانوی بلے باز مال لوئے ہائی پرفارمنس ہیڈ کوچ مقرر

منگل 26 مئی 2015 11:34

سابق برطانوی بلے باز مال لوئے ہائی پرفارمنس ہیڈ کوچ مقرر

ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مئی۔2015ء) بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے سابق انگلش بیٹسمین مال لوئے کو آئندہ دو سال کیلئے ہائی پرفارمنس یونٹ کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ان کی نگرانی میں بائیس کھلاڑیوں کاپہلا پروگرام جون میں شروع ہوگا جو ستمبر کے آخر تک جاری رہے گا۔ وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے نئے ڈائریکٹر پال ٹیری کی ماتحت کام کریں گے ۔

وقت اشاعت : 26/05/2015 - 11:34:14