ّپاکستانی ہاکی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا،احسن اقبال

ں*ہم ملک میں سپورٹس کی بحالی کی طرف بھرپور توجہ دے رہے ہیں،وفاقی وزیر منصوبہ بندی

اتوار 12 مئی 2024 17:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ فائنل میں پاکستان ہاکی ٹیم کو بہترین کھیل پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی ہاکی ٹیم نے فائنل میں جاپان کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، 13سال بعد پاکستان ہاکی ٹیم کی اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی خود ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فائنل کے دوران پاکستان کے کھلاڑیوں نے پیشہ ور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، ہاکی کیپاکستانی کھلاڑیوں نے محدود فنڈز کے باجود تمام ٹورنامنٹ میں جس کھیل کا مظاہرہ کیا وہ ثابت کرتا ہے کہ اس ملک کی مٹی میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ملک میں سپورٹس کی بحالی کی طرف بھرپور توجہ دے رہے ہیں،امید ہے کہ ہمارے ہاکی پلیرز ہمارے کھوئے ہوئے شاندار ماضی کو دوبارہ واپس لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم پرامید ہیں کہ پاکستانی ہاکی ٹیم مستقبل میں عالمی ٹورنامنٹس میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
وقت اشاعت : 12/05/2024 - 17:15:17