ا*23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باولنگ چیمپئن شپ 16 جون سے کھیلی جائے گی

اتوار 12 مئی 2024 17:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) 23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باولنگ چیمپئن شپ آئندہ ماہ 16جون سے ملائیشیا میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹین پن باولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں تیرہ ایشیائی ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ جن میں آسٹریلیا، چین،ہانگ کانگ، انڈونیشیا،کویت،مکائو،ملائیشیا، پاکستان، فلپائن، قطر، سنگاپور، تائیوان اور ویتنام شامل ہیں۔ یہ چیمپئن شپ 23 جون تک جاری رہے گی۔
وقت اشاعت : 12/05/2024 - 17:15:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :