پہلا ون ڈے ، پاکستان نے پہلی بار150 رنزکی 2 شراکتیں بنانے کا اعزاز حاصل کیا

بدھ 27 مئی 2015 12:15

پہلا ون ڈے ، پاکستان نے پہلی بار150 رنزکی 2 شراکتیں بنانے کا اعزاز حاصل کیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27مئی۔2015ء) پاکستان نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بارمیچ میں دو مرتبہ 150 رنز سے زائد کی شراکت کا اعزاز حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

زمبابوے کیخلاف پہلے ون ڈے میں کپتان اظہرعلی اور محمد حفیظ نے قومی ٹیم کو 170 رنز کا آغاز فراہم کیا۔جس کے بعد شعیب ملک اور حارث سہیل نے 200 رنزسے زائد کی شراکت قائم کی ۔ یہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ ایک میچ میں دو بار 150 رنز کی شراکت قائم ہوئی ہے جب کہ مجموعی طور پر ون ڈے کرکٹ میں یہ پانچواں موقع ہے ۔

وقت اشاعت : 27/05/2015 - 12:15:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :