سابق کپتان کپل دیو کی بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے کوچ رکھنے کی مخالفت

جمعہ 29 مئی 2015 14:28

سابق کپتان کپل دیو کی بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے کوچ رکھنے کی مخالفت

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مئی۔2015ء) سابق کپتان کپل دیو نے بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے کوچ رکھنے کی مخالفت کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیم انڈیا کے پاس سپر سٹار کھلاڑی موجو د ہیں جنہیں کسی بھی کوچ کی رہنمائی نہیں چاہئے بلکہ صرف ایک اچھے منیجر کی ضرورت ہے جو معاملات کو درست طریقے سے ہینڈل کر سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیم انڈیا کو کسی اضافی سیلیبریٹی پاور کی ضرورت نہیں ہے جس سے ٹیم مینجمنٹ متاثر ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ سوراو گنگولی اور روی شاستری کی بطور آفیشلز خدمات حاصل نہ کرنے کے باوجود بھی بھارت بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

وقت اشاعت : 29/05/2015 - 14:28:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :