محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں شرکت مشکوک، ویزا جاری نہ ہوسکا

جمعرات 9 مئی 2024 22:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) 10 مئی کو شروع ہونے والے آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کا ویزا اب تک جاری نہ ہوسکا، بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ آئرلینڈسے ناراضی کا اظہار کردیا۔محمد عامرکی آئرلینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے محمد عامر کا ویزہ بروقت جاری نہ ہونے پر کرکٹ آئرلینڈ سے اپنی ناراضی اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔پی سی بی نے کرکٹ آئرلینڈ سے وضاحت مانگی ہے کہ محمد عامر کا تاحال ویزہ جاری کیوں نہیں ہوا محمد عامر ٹیم کے اہم رکن ہے ان کا ویزہ جاری نہ ہونا حیران کن ہے۔پی سی بی نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو بھی تمام تر صورتحال سے آگاہ کردیا۔ذرائع کے مطابق ویزے میں تاخیرپرپی سی بی محمد عامر کو آئرلینڈ نہ بھیجنے پر غور کررہی ہے، آج ویزہ جاری نہ ہوا تو محمد عامر کو ممکنہ طور پر ڈبلن نہیں بھیجا جائے گا۔
وقت اشاعت : 09/05/2024 - 22:34:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :