دورہ بنگلہ دیش کیلئے نظرانداز کرنے پر مورنے فان ویک سلیکٹر سے خفا ہوگئے

ہفتہ 30 مئی 2015 13:40

دورہ بنگلہ دیش کیلئے نظرانداز کرنے پر مورنے فان ویک سلیکٹر سے خفا ہوگئے

کیپ ٹاؤن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مئی۔2015ء) جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹسمین مورنے فان ویک نے جولائی میں شیڈول دورہ بنگلہ دیش کیلئے پروٹیز سکواڈ سے نظر انداز کرنے پر سلیکٹرز کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ انہوں نے جنوری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی میں 70 گیندوں پرناٹ آؤٹ 114 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ ا نہیں ایک وقت میں ٹی ٹوئنٹی پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ دیا جاتا ہے تو دوسری جانب سلیکٹر ز ٹیم کیلئے زیر غور نہیں لاتے ، یہ سمجھ نہیں آتا کہ اس کے پیچھے کیا منطق ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ پروٹیز ٹیم میں جگہ کے لئے پرامید تھے ۔

وقت اشاعت : 30/05/2015 - 13:40:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :