- Home
- Sports
- News
- دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، فیصلہ کن ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے ..
دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، فیصلہ کن ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرینگے، مصباح الحق
جمعرات 2 جولائی 2015 11:46
پالے کیلی ۔ 02 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز مصباح الحق نے کہا ہے کہ سری لنکا کے ہاتھوں تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں شکست کے باوجود انکی ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم سیریز کے فیصلہ کن میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف میچ بلکہ سیریز بھی 2-1 سے اپنے نام کریگی۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ ہے اور آئی لینڈرز کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں شرکت کے لیے بے تاب ہے۔ مصباح الحق نے اپنی ٹیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکا کی ٹیم خطرناک حریف ہے اور اسکو اس کی سر زمین پر شکست دینا آسان نہیں ہے، تاہم آئی لینڈرز کے خلاف سیریز اپنے نام کرنے کے لیے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی، یقین ہے کہ نوجوان کھلاڑی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے توقعات پر پورا اتریں گے۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان