وزارت داخلہ کی طرف سے قومی جوڈو ٹیم کے کوچ سجاد کاظمی کو ایک سال کا ویزہ جاری
جمعرات 2 جولائی 2015 14:19
اسلام آباد ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وزارت بین الصوبائی رابطہ کی درخواست پر وزارت داخلہ نے ایران سے تعلق رکھنے والے قومی جوڈو ٹیم کے کوچ سجاد کاظمی کو ایک سال کا ویزہ جاری کردیا۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان نے اے پی پی کو بتایا کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے سجاد کاظمی سے 2014 ء سے 2016ء تک دو سال کا معاہدہ کیا ہے اور وہ 2 سال تک قومی جوڈو کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ سجاد کاظمی کے آنے کے بعد قومی کھلاڑیوں کے کھیل میں مزید بہتری اور نکھار آیا ہے ‘ مسعود احمد خان نے کہا کہ ان کے آنے سے پہلے قومی کھلاڑی 5 منٹ کے مقابلے میں بمشکل صرف ایک منٹ تک مقابلہ کرسکتا تھا تاہم سجاد کاظمی کی تربیت کھلاڑیوں کی کھیل میں نکھار آیا ہے اور وہ اب 5منٹ تک بین الاقوامی مقابلے کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں سیکرٹری نے کہا کہ کھلاڑیوں کی عالمی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے پاکستان ایشیاء میں جوڈو کے مقابلوں میں 11ویں نمبر پر ہیں جبکہ بھارت 16 ویں نمبر پر برقرار ہیں ۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کی نئی باڈی تشکیل دیدی گئی
-
سینیٹر ناصر بٹ نے منی سپورٹس کمپلیکس سوئمنگ پول کا افتتاح کر دیا
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
عامرجمال بھی کاؤنٹی چیمپیئن شپ کھیلیں گے، وارک شائر نے سائن کرلیا
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدر آباد کو35رنز سے ہرادیا