پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے وائلڈ کارڈ انٹری کے ذریعے اولمپکس میں شامل ہونے پر کوشش کا امکان

پی ایچ ایف کی طرف سے پاکستان کی اولمپکس میں شرکت یقینی بنانے کیلئے انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کوخط لکھا جا سکتا ہے ‘میڈیا رپورٹ

ہفتہ 4 جولائی 2015 21:42

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے وائلڈ کارڈ انٹری کے ذریعے اولمپکس میں شامل ہونے پر کوشش کا امکان

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے وائلڈ کارڈ انٹری کے ذریعے اولمپکس میں شامل ہونے کیلئے کوشش کیے جانے کا امکان ہے ، پی ایچ ایف کی طرف سے پاکستان کی اولمپکس میں شرکت یقینی بنانے کے لئے انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کوخط لکھا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ ہاکی لیگ میں آئر لینڈ سے شکست کے بعد پاکستان آئندہ سال اولمپکس کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے تاہم پی ایچ ایف کی طرف سے پلان بی کے تحت وائلڈ کارڈ انٹری کے ذریعے اولمپکس میں شامل ہونے کیلئے کوششیں کیے جانے کا امکان ہے ۔

پی ایچ ایف کی طرف سے آئی ایچ ایف کو لکھے جانے والے خط میں موقف اپنایا جائے گا کہ پاکستان اولمپکس کا چمپئن رہنے کے ساتھ کئی میڈلز بھی جیت چکا ہے اس لئے ایونٹ میں گرین شرٹس کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے اقدام کیا جائے ۔

وقت اشاعت : 04/07/2015 - 21:42:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :