ڈائمنڈ ایتھلیٹکس لیگ ، جمیکا کے اسافا پاول 100 میٹر دوڑ میں کامیاب

پیر 6 جولائی 2015 13:14

ڈائمنڈ ایتھلیٹکس لیگ ، جمیکا کے اسافا پاول 100 میٹر دوڑ میں کامیاب

پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6جولائی۔2015ء) پیرس میں ڈائمنڈ ایتھلیٹکس لیگ کا آغاز ہوگیا جس میں دنیا کے صف اول کے ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں ۔ ڈائمنڈ لیگ کی 100 میٹر ریس میں جمیکا کے اسافا پاول نے کامیابی حاصل کر لی ۔ پاول نے مقررہ فاصلہ 9.81 سیکنڈز میں طے کیا ۔

(جاری ہے)

خواتین کے 5000 میٹر ایونٹ میں ایتھوپیا کی گینزیبی دیبابا ٹاپ پوزیشن پر رہیں ، پول والٹ میں یونان کے کونسٹاڈینوس فلیپڈیس اور نیکولیٹا کیریا کوپولو نے ٹائٹل اپنے نام کیے ۔

400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں جمہوریہ چیک کی زوزانا ہیجنووا نے گولڈ میڈل جیتا ۔ مردوں کی 110 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں کیوبا کے اورلینڈو اورٹیگا نے ورلڈ چیمپین ڈیوڈ اولیور کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ ویمنز 100 میٹر ریس جمیکا کی شیلی این فریزر پرائس نے 10.74 سیکنڈ میں طے کر کے کامیابی سمیٹی ۔

وقت اشاعت : 06/07/2015 - 13:14:41