استعفیٰ نہیں دیا ، ایسا کوئی فیصلہ ڈنکے کی چوٹ پر کروں گا ،محمد عمران

پیر 6 جولائی 2015 13:39

استعفیٰ نہیں دیا ، ایسا کوئی فیصلہ ڈنکے کی چوٹ پر کروں گا ،محمد عمران

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران کے استعفے کی افواہیں دم توڑ گئیں ، کپتان نے استعفے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ نہیں دیا ، فیصلہ کیا تو ڈنکے کی چوٹ پر کریں گے ، ساتھ ہی گول کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کسی نے فریاد نہیں سنی ، اب ہار گئے تو وزیر اعظم نے کمیٹی بنا دی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عمران کا کہنا تھا کہ پاکستان واپس آکر مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

کہتے ہیں کہ محنت کی لیکن جیت نہ سکے جس پر افسوس ہے ، چھ ماہ سے چیخ رہے تھے ہاکی کو بچانے کوئی نہ آیا ، پہلے کسی نے فریاد نہیں سنی ، اب ہار گئے تو وزیر اعظم نے کمیٹی بنا دی۔ ورلڈ ہاکی لیگ میں محمد عمران کی ٹیم ہار گئی لیکن کپتان نے ایک بیان میں گول داغ کر سب پول کھول دیئے۔

وقت اشاعت : 06/07/2015 - 13:39:55