انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدرآباد کو35رنز سے ہرادیا

جمعہ 26 اپریل 2024 10:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) رائل چیلنجرز بنلگورو نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے41 ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کو 35رنز سے شکست دے دی،یہ رائل چیلنجرز بنگلورو کی لیگ میں دوسری فتح ہے۔رائل چیلنجرز بنگلورو کے رجت پاٹیدارکو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، حیدرآباد میں کھیلے گئے لیگ کے 41 ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے، ویرات کوہلی نے 51 رنز کی اننگز کھیلی ،رجت پاٹیدار50رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے،کیمرون گرین نے ناقابل شکست 37 رنز سکور کئے ۔

سن رائزرز حیدر آباد کی جانب سے جے دیو انادکت نے تین جبکہ نٹراجن نے دو کھلاڑی کو آئوٹ کیے ۔

(جاری ہے)

جواب میں سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور وہ مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنا سکی،شہباز احمد نے ناقابل شکست 40 رنز بنائے۔کپتان پیٹ کمنز نے 31 رنز بنائے۔رائل چینلجرز بنگلورو کی جانب سے سوپنل سنگھ ،کرن شرما اور کیمرون گرین نے دو ، دو جبکہ ویل جیکس اوریش دیال نے ایک،ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ یوں رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدرآباد کو میچ میں 35 رنز سے ہرادیا۔ رائل چیلنجرز بنگلورو کے رجت پاٹیدار عمدہ بیٹنگ پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔\932
وقت اشاعت : 26/04/2024 - 10:40:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :